کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو پاکستانیوں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دونوں افراد کو لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ دیگر افراد انہیں الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان میں سے ایک شخص مذہبی رہنما معلوم ہوتا ہے۔ دونوں افراد پشتو میں بات کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف سخت نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں۔
موٹر سائیکل ہو یا بس، بغیر لائسنس گاڑی چلانے سے پہلے یہ جرمانے ضرور دیکھ لیں
جھگڑے کی وجہ بظاہر مالی تنازعہ بتایا جا رہا ہے، جو بین الاقوامی ہوائی اڈے کی عوامی جگہ پر شدت اختیار کر گیا۔ یہ دونوں افراد اپنے غصے پر قابو نہ رکھتے ہوئے ایسا رویہ اختیار کر بیٹھے، جو بیرون ملک پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے ان افراد کے رویے پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ ان کا یہ عمل پاکستان کے وقار کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اس واقعے نے آن لائن وسیع پیمانے پر مذمت کو جنم دیا ہے۔