اسلام آباد: پاکستانی حجاجِ کرام کی سعودی عرب سے وطن واپسی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ حجاجِ کرام کی پروازیں پاکستان کے مختلف شہروں میں لینڈ کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی حجاجِ کرام آج وطن واپسی کیلئے تیار ہیں۔ حجاجِ کرام کی پروازیں کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد میں لینڈ کریں گی۔ حجاجِ کرام کو پاکستان میں خوش آمدید کہنے کیلئے ائیرپورٹس پر رشتہ داروں کا رش لگ گیا۔
سیاحوں کی بڑی تعداد کی آمد، مری میں گاڑیوں کا داخلہ بند
آخری حج پرواز آئندہ ماہ 2اگست کو سعودی عرب سے وطن واپس پہنچے گی۔ آج سے 2 اگست تک سعودی عرب سے حجاجِ کرام کی مختلف پروازوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ہر سال ذی الحج کے مہینے میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے حجاجِ کرام سعودی عرب کے 2 مقدس ترین شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منوّرہ کا رخ کرتے ہیں۔ ہر سال لاکھوں فرزندانِ اسلام حج کا فریضہ ادا کرتے ہیں۔
حج اسلام کے 5 بنیادی ستونوں میں شامل ہے جو زندگی میں صرف ایک بار ہر عاقل، بالغ اور صاحبِ استطاعت مسلمان پر فرض ہے۔ حج کے اراکین میں بیت اللہ کا طواف، رمی اور سعی شامل ہیں۔ ہر سال بڑے اور چھوٹے شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔