راولپنڈی: عالمی امن کی خاطر پاک فوج کے ایک اور بہادر سپوت نے اپنی زندگی نچھاور کردی، اقوام متحدہ امن مشن دارفور میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کے لانس نائیک عادل جان جام شہادت نوش کرگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ امن مشن میں خدمات انجام دیتے ہوئے لانس نائیک عادل جان جام شہادت نوش کر گئے، وہ اقوام متحدہ مشن دارفور میں میں شہریوں کے تحفظ اور امداد فراہمی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں امن کیلئے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، سپہ سالار