علیم ڈار کے 24 سالہ کیریئر کا شاندار اختتام ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میرپور: پاکستان کے علیم ڈار انٹرنیشنل کرکٹ سے باضابطہ طور پر ریٹائر ہوگئے، ان کا طویل کیریئر بنگلادیش اور آئرلینڈ کے ٹیسٹ میچ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

گزشتہ ماہ پاکستانی امپائر علیم ڈارنے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے 4 سے 7 اپریل تک جاری بنگلا دیش اور آئر لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میں آخری بار امپائرنگ کی۔

بنگلادیش کی جیت اور میچ کے اختتام کے ساتھ ہی علیم ڈار کا شاندار کیریئر اختتام کو پہنچ گیا، ریٹائرمنٹ کے موقع پر بنگلادیش اور آئرلینڈ ٹیم کی جانب سے علیم ڈار کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: 

بھارت کے معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر انتقال کرگئے

خیال رہے کہ علیم ڈار نے 439 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جو کہ ورلڈ ریکارڈ ہے، انہوں نے 145ٹیسٹ، 225 ون ڈے اور 69 ٹی ٹوئنٹی میچز سُپر وائز کیے ۔

علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہونے والے پہلے پاکستانی امپائر تھے۔ وہ 2004 میں ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں علیم ڈار نے 2009 سے 2011 تک مسلسل تین بار بہترین امپائر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

Related Posts