قومی ٹیم اور مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف میچ کی حکمت عملی تیار کرلی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم اور مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف میچ کی حکمت عملی تیار کرلی
قومی ٹیم اور مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف میچ کی حکمت عملی تیار کرلی

کراچی:ساؤتھ افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں ہارنے کے بعد قومی ٹیم اور مینجمنٹ کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میٹنگ میں کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے درمیان جنوبی افریقا کے خلاف شکست پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی،تاکہ ٹیم کا مورال بلند رہے اور حوصلہ شنکی نہ ہو۔

تاہم ہونے والی میٹنگ میں کھلاڑیوں کو بورڈ کی جانب سے 2017 چیمپئنز ٹرافی کی ویڈیو دکھائی گئی،جس میں بھارت کیخلاف جیت کے حوالے سے فاتح ٹیم کے اراکین کے مختصر انٹرویوز دکھائے گئے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی اور کھلاڑیوں نے انہماک کے ساتھ چیمپئنزٹرافی فائنل کی ویڈیو دیکھی اور بھارت کے خلاف بھرپور کھیل پیش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کھلاڑیوں سے دبئی اجلاس میں بھارت سے میچ کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اس دوران کھلاڑیوں کو پاک بھارت میچ پر چیمپئنز ٹرافی کی مثال دی گئی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچز میں بھرپور دباؤ ہوتا ہے، مگر تیاریاں مکمل ہیں، میتھیو ہیڈن

بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ نارمل رہیں اور اپنی بھرپور قوت کا مظاہرہ کریں جبکہ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ آپ بھارت کوہرانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

Related Posts