ہالی ووڈ کے پاکستانی سپر ہیرو کی پریمیئر میں شیروانی پہن کر انٹری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہالی ووڈ کے پاکستانی سپر ہیرو کی پریمیئر میں شیروانی پہن کر انٹری
ہالی ووڈ کے پاکستانی سپر ہیرو کی پریمیئر میں شیروانی پہن کر انٹری

مارولز کی فلم اٹرنلز میں سپر ہیرو کا کردار نبھانے والے پاکستانی اداکار کمیل نانجیانی پریمیئر شو میں شیروانی پہن کر جلوہ گر ہوئے اور اپنے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

کمیل نانجیانی مارول سیریز میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں، آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد پاکستانی نژاد کامیڈین کمیل نانجیانی کو فلم اٹرنلز کے پریمیئر میں عمر سعید کی ڈیزائن کی ہوئی شیروانی میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک ہے نگار کا ٹیزر ریلیز، ماہرہ خان فوجی لباس میں جلوہ گر

آئمہ بیگ اور شہباز کا جلد شادی کا اعلان، آئندہ زندگی کے متعلق گفتگو

پاکستان کی متنوع ثقافت اور تہذیب کی نمائندگی کرنے کیلئے شیروانی پہننے والے کمیل نانجیانی کی والدہ نے انہیں مناسب ڈیزائنر تلاش کرنے میں مدد دی جس سے پیر کے روز پریمیئر شو میں ہالی ووڈ سپر ہیرو کی انٹری یادگار بن گئی۔ 

کراچی میں جنم لینے والے کمیل نانجیانی نے سپر ہیرو سے قبل امریکا میں متعدد سیریز اور فلمز میں مرکزی کردار نبھائے اور مداحوں سے ڈھیروں داد وصول کی۔ کمیل کے ہمراہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

پریمیئر شو میں 5 بچوں کے ہمراہ شرکت کرنیوالی انجلینا جولی کے علاوہ اداکارہ سلمیٰ ہائیک بھی شریک ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ فلم اٹرنلز کو بنانے کیلئے 20 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم خرچ کی گئی جس میں متعدد فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اداکار کمیل نانجیانی کا کہنا ہے کہ میں نے شیروانی اس لیے پہنی کیونکہ وہ بہت خوبصورت نظر آتی ہے اور فلم میں میرا کاسٹیوم مجھے شیروانی کی یاد دلاتا ہے۔ میں پاکستان کے کسی ڈیزائنر کا بنایا ہوا لباس پہننا چاہتا تھا جس کیلئے میری والدہ نے مدد کی۔

 

 

Related Posts