ولفرڈ لاریئر برینٹ فورڈ کیمپس میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم مبینہ طور پر کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ (___umama___) پر اس بات کا انکشاف ہوا کہ ان کا بھائی 5 اگست سے لاپتہ ہے۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ میں پاکستان سے ہوں، اپریل میں میرا بھائی پڑھائی کے لیے کینیڈا گیا (اکیلا)۔ وہ Wilfrid Laurier Brantford کیمپس میں تعلیم حاصل کر رہا ہے (CS میں بیچلر کر رہا ہے)۔
پوسٹ میں بتایا گیا کہ وہ ہم سے روزانہ بات کرتا تھا لیکن 5 اگست کو ہمارا اس سے رابطہ ختم ہوگیا اس کا نمبر بند ہے، وہ اپنے اپارٹمنٹ میں بھی نہیں،لیکن اس کے موبائل فون کے علاوہ اس کا سارا سامان وہاں موجود ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹورنٹو میں ہمارا ایک رشتہ دار ہے، جس نے ہمیں گمشدگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
برنٹ فورڈ کی پولیس نے ہمیں بتایا ہے کہ میرے بھائی کی آخری لوکیشن نیاگرا فالس پر تھی اور انہوں نے ہمیں نیاگرا فالس پولیس سے رابطہ کرنے کو کہا۔ جب ہم نے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آپ کے بھائی کا سامان اور ویڈیو موجود ہے جس میں اس نے ایک پل سے چھلانگ لگائی تھی اور ہم صرف اسے دکھائیں گے جس نے شکایت درج کروائی ہے۔
لیکن آج تک انہوں نے ہمیں کبھی کچھ نہیں دکھایا اور اب وہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے کوئی ویڈیو نہیں دیکھی اور اس کی تصدیق نہیں ہوئی کہ آیا اس نے ایسا کیا ہے۔ اب ہم امید کر رہے ہیں کہ وہ امریکی یا کینیڈین ایجنسی کی تحویل میں ہوگا۔
پوسٹ میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر آپ پولیس ڈیپارٹمنٹ یا کسی ایجنسی میں کسی کو جانتے ہیں تو براہ کرم ہماری مدد کریں۔ وہ میرا اکلوتا بھائی ہے، میرے والدین یہاں آہستہ آہستہ اپنی زندگی کی سانسیں کم کررہے ہیں، ہم بے بس ہیں یہاں سے کچھ نہیں کر سکتے۔ ہم آپ کے بہت مشکور ہوں گے۔ بس ہمیں تصدیق کریں کہ وہ زندہ اور ٹھیک ہے۔
پوسٹ میں قارئین سے التجا کی گئی کہ اگر کسی کو اس کے بھائی کے بارے میں کوئی معلومات ہوں، ہم سے اُن معلومات کو لازمی شیئر کریں۔