ڈاکٹر مبارک علی نے انٹرنیشنل ورلڈ لیزر یوتھ ایمبیسیڈر آرٹسٹ مقابلہ جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی آرٹسٹ ڈاکٹر مبارک علی نے انٹرنیشنل ورلڈ لیزر یوتھ ایمبیسیڈر آرٹسٹ کا مقابلہ جیت لیا ہے۔

ڈاکٹر مبارک محمد علی، پیشے کے لحاظ سے فزیو تھراپسٹ ہیں اور ایک فنکار بھی ہیں، انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انٹرنیشنل ورلڈ لیزر یوتھ ایمبیسیڈر آرٹسٹ مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔

وہ پہلے پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بین الاقوامی ورلڈ لیزر یوتھ ایمبیسیڈرز آرٹسٹ مقابلے میں مسلسل دو سال تک بہترین آرٹسٹ کا ایوارڈ جیتا ہے۔

یہ ایوارڈ انھیں میپل لیف آرٹ کے نام سے اپنے کام کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے کیے گئے کام کے لیے دیا گیا، وہ اپنے کام کے ذریعے لوگوں کو شجرکاری مہم میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں اور اُن کے ہرپورٹریٹ سے ہونے والی کمائی کا کچھ حصہ انھیں بھی ملے گا۔

ڈاکٹر مبارک علی کے بنائے گئے پورٹریٹ کا گہرا مطلب ہوتا ہے جو لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دیتا ہے۔

مبارک علی کو اُن کے آؑرٹ ورک میپل لیف کیلئے ایوارڈ دیا گیا جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔

Related Posts