پاکستانی روپیہ ایشیاء کی 3بہترین کرنسیوں میں شامل، ڈالر کی قیمت مزید گرنے کاامکان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani rupee among Asia’s top three best performing currencies

کراچی: پاکستانی روپیہ گزشتہ ساڑھے 6 ماہ سے مسلسل ڈالر کو بھرپور مقابلہ دینے کی وجہ سے ایشیا کی تیسری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گیا۔

پاکستانی روپیہ کی قدر میں استحکام کی وجہ سے امریکی ڈالر کا ریٹ گزشتہ سیشن کے دوران 159.09روپے پر بند ہوا اور اس کاروباری سیشن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا ۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 3اعشاریہ 1 فیصد قدر بڑھنے کی وجہ س ایشیاء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں کی فہرست کا حصہ بن گیا ہے اور مسلسل بہتر کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی روپیہ 3 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں شامل ہوگیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرنسی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے درآمد کنندگان سے ڈالر کا مطالبہ مارکیٹ میں دب کر رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:21 پیسے کی مزید کمی، امریکی ڈالر 158.70روپے کا ہوگیا

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے ، مضبوط ترسیلات زر ، ادائیگی کی پوزیشن میں توازن میں بہتری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آمد میں اضافے نے روپے کی قدر کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

فاریکس ڈیلر کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا، امید ہے کہ اگلے دو تجارتی سیشنز کے دوران روپیہ ڈالر کے مقابلہ میں 157 روپے کی سطح پر آجائیگا۔

Related Posts