ترکی، پاکستانی ریسکیو ٹیم نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آپریشن مکمل کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انقرہ: پاکستان سے ترکی میں زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے بھیجی گئی ریسکیو ٹیم نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا ہے جبکہ ترکی میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے ترکی میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں عالمی سند یافتہ پاکستانی ریسکیو ٹیم نے ترکی کے صوبہ ادیامان میں ریلیف آپریشن کامیابی سے مکمل کیا جبکہ زلزلے سے سب سے زیادہ جو علاقے متاثر ہوئے ان میں ادیامان بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جنگِ عظیم کا بم دھماکے سے پھٹ گیا

تاریخ کے بد ترین زلزلے سے ترکی کے کم و بیش 10 صوبے متاثر ہوئے ہیں۔ پاکستان کی 52 رکنی ریسکیو ٹیم کی سربراہی کی ذمہ داری سنبھالنے والے رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ ہم پیر کے روز پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

رضوان نصیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ریسکیو ٹیم امدادی کاموں کیلئے پہلے ترکی پہنچنے والی عالمی ٹیم تھی جبکہ ہمارا ریسکیو آپریشن 5روز تک چلتا رہا۔ ترک حکومت نے ریسکیو کیے گئے افراد کی مختلف علاقوں میں منتقلی شروع کردی ہے جبکہ آج زلزلے کا ساتواں دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد نیچے پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے کا امکان کم ہے، ہماری ٹیم نے لوکیٹرز استعمال کیے۔ کم از کم 59 عمارات میں زندہ بچ جانے والے افراد کو بچایا۔ سائنسی اعتبار سے انسان 4 سے 5 روز تک خوراک اور پانی کے بغیر نہیں رہ سکتا۔

Related Posts