داسو حملے میں بھارت کے ملوث نہ ہونے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

داسو حملے میں بھارت کے ملوث نہ ہونے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ
داسو حملے میں بھارت کے ملوث نہ ہونے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم داسو حملے میں بھارتی وزارت خارجہ کے اس بیان کو مسترد کرتے ہیں جس میں کہا گیا ہےکہ بھارت داسو حملے میں کسی طور بھی ملوث نہیں ہے۔ 

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیط چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ داسو حملے میں بھارت کے ملوث ہونے ناقابل تردید شواہد پاکستان دے چکا ہے ، اس لیے پاکستان بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ لاہورحملےمیں بھارت کے ملوث ہونے سے متعلق ثبوت بھی پیش کیے، بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ناقابل تردید چہرہ کمانڈر کلبھوشن ہے۔

دفترخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ہمیشہ لفاظی، ابہام اور ایک نئے جھوٹ کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتا ہے ، بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کو پالیسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند کرے، پاکستان بھارتی فتنہ انگیزیوں کو بے نقاب اور ان کی مخالفت کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ہری پور کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی

Related Posts