بھارت میں کئی برس سے قید 6 پاکستانی ماہی گیروں کو رہائی مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں کئی برس سے قید 6 پاکستانی ماہی گیروں کو رہائی مل گئی
بھارت میں کئی برس سے قید 6 پاکستانی ماہی گیروں کو رہائی مل گئی

نئی دہلی: بھارت میں کئی برس سے قید 6 پاکستانی ماہی گیروں کو رہائی دے دی گئی جنہیں مودی حکومت نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بھارت سے 6 ماہی گیروں کی پاکستان کو حوالگی کی تصدیق کردی جنہیں پاکستان نے ایدھی ویلفیئر کے حوالے کردیا۔ ایدھی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ کئی سال سے بھارت میں قید ماہی گیروں کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی قید سے رہائی ، 3پاکستانی ماہی گیروں کے کراچی پہنچنے پر رقت انگیز مناظر

پاک بھارت سرحد واہگہ بارڈر سے ایدھی ویلفیئر کی ٹیم ماہی گیروں کو لے کر کراچی آگئی۔ رہا کیے گئے ماہی گیروں کی شناخت علی اکبر، علی حسن، وزیر علی، علی نواز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ رہائی آج سے 2 روز قبل عمل میں لائی گئی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی قید سے رہائی پانے والے 3پاکستانی ماہی گیر رات کے وقت کراچی پہنچ گئے ، ریلوے اسٹیشن پر رقت انگیز مناظر دیکھے گئے، ماہی گیروں کی آنکھیں اپنے پیاروں سے لپٹ کراشکبار ہو گئیں۔

بھارتی جیل میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے 3پاکستانی ماہی گیرحسن ولد رمضان، وتو محمد ولد آچار بادیلہ اور جمن ولد رمضان رہائی پانے کے بعد 28جولائی کو واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچے تھے جنہیں قرنطینہ کردیا گیا۔ 

 

Related Posts