پاکستانی ماہرین کورونا وائرس کیلئے ڈیکسا میتھا سون پر غور کر رہے ہیں۔ظفر مرزا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی ماہرین کورونا وائرس کیلئے ڈیکسا میتھا سون پر غور کر رہے ہیں۔ظفر مرزا
پاکستانی ماہرین کورونا وائرس کیلئے ڈیکسا میتھا سون پر غور کر رہے ہیں۔ظفر مرزا

اسلام آباد:وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ پاکستانی ماہرین کورونا وائرس کیلئے ڈیکسا میتھا سون نامی دوا پر غور کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ظفر مرزا نے کہا کہ شدید نوعیت کے کورونا وائرس کے علاج کیلئے برطانیہ سے ڈیکسامیتھا سون کے استعمال پر مثبت نتائج موصول ہوئے ہیں جبکہ عالمی ادارۂ صحت نے بطور اوّلین علاج دوا کے استعمال کا خیر مقدم کیا ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ  کورونا وائرس کے باعث شرحِ اموات کو ڈیکسا میتھا سون کے استعمال سے کم کیا جاسکتا ہے۔کورونا کے ایسے مریض جنہیں سانس لینے میں تکلیف کے باعث آکسیجن یا وینٹی لیٹر کی ضرورت پڑ رہی ہو، انہیں موت سے بچایا جاسکتا ہے۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستانی ماہرین ڈیکسا میتھا سون پر غور کر رہے ہیں جبک یہ ایک پرانی اور سستی دوا ہے جو تکلیف سے نجات کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔ طبی زبان میں اسے اینٹی انفلیمیٹری (اسٹیرائڈ) کہا جاتا ہے جسے پاکستان میں بہت سی کمپنیاں بناتی ہیں۔ 

 

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ براہِ کرم عوام یہ بات نوٹ کر لے کہ ڈیکسا میتھا سون صرف کورونا وائرس کے ایسے مریضوں کیلئے ہے جو آکسیجن اور وینٹی لیٹر پر ہوں جسے معتدل کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے کبھی استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ لوگ ڈیکسا میتھا سون خرید کر اپنا علاج خود کرنے سے پرہیزکریں کیونکہ دوا کے سائیڈ افیکٹس بہت سے ہیں اور یہ کورونا وائرس کے معتدل مریضوں کیلئے خطرناک ہوسکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سائنسدانوں نے ڈیکسا میتھا سون کو کورونا وائرس کے علاج کیلئے موثر دوا قرار دیتے ہوئے اسے  کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں  پر آزمانے کی تجویز پیش کردی۔

برطانوی سائنسدانوں کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ ڈیکسا میتھا سون  کے کورونا  کے مریضوں پر استعمال کے حیرت انگیز اثرات مرتب ہوئے، اس دوا کے استعمال کے بعد کورونا متاثرین کی اموات میں 30 فیصد کمی آئی۔

مزید پڑھیں: ڈیکسا میتھا سون کورونا متاثرین کیلئے مؤثر دوا قرار

Related Posts