پاکستانی گھڑ سوار عثمان خان نے اگلے سال ہونے والے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان نے اگلے سال ہونے والے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، انہوں نے یہ سنگ میل آئرلینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں حاصل کیا ۔

آئرلینڈ میں عثمان خان نے ایف ای ایس کے اولپک کوالیفکیشن معیار کو حاصل کرلی۔ لاہور میں پیدا ہونے والے عثمان خان نے یہ کوالیفکیشن اپنے گھوڑے معراج کے ساتھ حاصل کیا۔ انہوں نے اولمپک کوالیفائیکشن کیلئے یورپ میں مختلف ایونٹس میں شرکت کی جن میں سوئٹزرلینڈ، فرانس، پولینڈ، جرمنی اور بیلجیئم میں ہونے والے ایونٹس شامل ہیں۔

عثمان خان ان دنوں فرانس میں قیام پذیر ہیں تاکہ پیرس اولمپکس کیلئے بھرپور انداز میں تیاری کرسکیں۔یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب عثمان خان نے اولمپکس کیلئے کوالیفائی کیا ہو ۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

انہوں نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے بھی کوالیفائی کیا تھا مگر اولمپکس سے قبل وہ ایک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس میں وہ شدید زخمی اور ان کا گھوڑا ہلاک ہوگیا تھا ۔

عثمان خان اولمپکس ایکیوسٹرین میں ’’ایونٹنگ‘‘ کے مقابلوں میں حصہ لیں گے ،جس میں کراس کنٹری، شو جمپنگ اور ڈریسج کیلئے گھوڑے اور گھڑ سوار دونوں کی صلاحیتوں کا امتحان ہوتا ہے اس لیے اس کی کوالیفیکشن بھی گھوڑے اور رائیڈر کے پیئر کے طور پر ہوتی ہے ۔تاہم رائیڈرز بیک اپ گھوڑا بھی نامزد کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ عثمان خان نے ایشین گیمز کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا تھا تاہم ایکیوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان نے بروقت ان کی انٹری کی تصدیق نہیں کی جس کی وجہ سے وہ چین میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت سے محروم رہ گئے ۔

Related Posts