پنجاب کے شہر میاں چنوں میں ایک نجی کلینک پر خاتون مریضہ کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کے الزام میں معروف ڈاکٹر رفیق گجر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوامی ردعمل میں شدید اضافہ ہوا، جس پر انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی۔
ایک شہری اعجاز غنی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی جس میں شہری ڈاکٹر رفیق گجر پر یہ سنگین الزام عائد کر رہا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کے چیک اپ کے دوران “زبان سے زبان لگا کر ٹیسٹ” کیا۔
ویڈیو میں اعجاز غنی نہ صرف شدید غصے کا اظہار کرتے ہیں بلکہ ڈاکٹر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وضاحت کرے کہ یہ کون سا طبی معائنہ ہے جو اس قدر نازیبا طریقے سے کیا جاتا ہے۔
میاں چنوں والیو کیہڑے ٹیسٹ شروع کر دتے نیں pic.twitter.com/Bh4PFk0tx4
— Jabbar Jattala (@jabbar_jattala) May 22, 2025
اعجاز غنی ویڈیو میں کہتے ہیں “ڈاکٹر صاحب! اگر یہ ٹیسٹ نیا ایجاد ہوا ہے تو ہمیں بھی بتائیں۔ اگر یہی طریقہ رائج ہے تو پھر میں بھی آپ کی بیوی کو بلا کر یہی ٹیسٹ کر کے جاؤں گا، ورنہ مجھے مار دیں یا اپنی غلطی تسلیم کریں۔”
یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ڈاکٹر رفیق گجر کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف دفعہ 376 (جنسی زیادتی) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تاہم ڈاکٹر رفیق گجر نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے اور مقدمے کی شفاف تفتیش جاری ہے۔
خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹر کا چیک اپ کے لیے آئی خاتون مریضہ سے نازیبا حرکات کا معاملہ
متاثرین کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے نوٹس لیکر انصاف کا مطالبہ
پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی pic.twitter.com/kuFE2ZpDjz— مسعود احمد قریشی 🇵🇰 (@MASOODAQ216) May 22, 2025
پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مقدمے کے تمام پہلوؤں کی چھان بین کی جا رہی ہے اور حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے لائے جائیں گے۔ دوسری جانب انتظامیہ کی بروقت کارروائی پر شہریوں کی بڑی تعداد نے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔