ٹوکیو: جاپان کے ہستپال میں زیر علاج پاکستانی شہری راشد محمود انتقال کر گئے، جن کی میت مروجہ طریقہ کار کے مطابق سپردِ آتش کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی راشد محمود طویل عرصے سے جاپان میں رہائش پذیر تھے جن کی ایک جاپانی خاتون سے شادی ہوچکی تھی۔ بیمار ہونے پر انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
پوپ فرانسس نے نئے سال پر مسیحیوں کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں
سعودی عرب میں ماسک نہ پہننے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
پاکستانی شہری راشد محمود دورانِ علالت ہسپتال میں ہی چل بسے، جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے میت کو سپردِ آتش کرنے کیلئے سرکاری طور پر رائج طریقہ اپنایا جس پر پاکستانی کمیونٹی نے تشویش کا اظہار کیا۔
جاپان میں رہائش پذیر پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی سفارت خانہ جاپانی حکومت سے رابطہ کرلیتا تو میت سپردِ آتش نہیں کی جاسکتی تھی۔ جاپان میں راشد محمود کی اہلیہ پاکستانیوں سے رابطے میں نہیں تھیں۔
اس حوالے سے جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران راشد محمود وہ دوسرے پاکستانی ہیں جن کی میت دفن کرنے کی بجائے سپردِ آتش کی گئی، پاکستان کو یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھانا ہوگا۔