پاکستانی نژاد کرکٹر محمد عباس کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ میں زیک فولکس اور آدی ایشوک کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔
محمد عباس، جو سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں، نے پاکستان کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی، جو ان کی صلاحیتوں کا عکاس ہے۔
محمد عباس 2003 میں لاہور میں پیدا ہوئے اور اپنے کرکٹ کیریئر میں کئی کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 6 کھلاڑی آؤٹ کر کے ایک ریکارڈ بھی بنایا۔
اپریل 2025 میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی حالیہ گھریلو ایک روزہ سیریز میں عباس نے صرف 24 گیندوں پر شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی، جو 50 اوورز کے فارمیٹ میں ڈیبیو پر سب سے تیز پچاس پلس اسکور تھا۔ ہی نے بھی اس سیریز کے دوسرے میچ میں 78 گیندوں پر 99 نہ آؤٹ کی اننگز کھیلی، جس میں سات چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق، سابق کپتان کین ولیمسن کو مسلسل دوسری بار سینٹرل کنٹریکٹ میں نظرانداز کیا گیا ہے، جبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں بشمول ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کے پلیئنگ کنٹریکٹس پر بات چیت جاری ہے۔