ملک میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی، پاکستانی امریکیوں کا اظہارِ تشویش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور جبر و تشدد پر مبنی واقعات پر پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ باضابطہ پریس ریلیز جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم دورِ حکومت کے دوران آئین پامال کیا گیا جس کے خلاف اٹھتی ہوئی آوازیں دنیا میں طاقت کے ایوانوں میں گونجنے لگیں۔ ڈاکٹرز کے بعد امریکہ میں تاجر اور وکلاء بھی پی ڈی ایم سرکار کی وحشت و بربریت کیخلاف میدان میں آگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کی پٹیالہ جیل سے نوجوت سنگھ سدھو کی رہائی

پاکستانی امریکی اتحاد تنظیم نے پاکستانی امریکی ڈاکٹرز، تاجروں اور وکلاء کے سے امریکی کانگرس کی خارجہ امور کمیٹی اور عالمی انسانی حقوق پر قائم ذیلی کمیٹی کے روبرو معاملہ اٹھا دیا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکی خارجہ امور کمیٹی کے ساتھ سرگرمیوں کی باضابطہ پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔

حکومتِ پاکستان کے اپنے شہریوں پر بدترین جبر اور انکے بنیادی حقوق کی پامالی پر پاکستانی امریکی شدید تشویش کے شکار ہیں پاکستانی امریکی اتحاد تنظیم معاملہ تفصیل سے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی اور عالمی انسانی حقوق پر قائم خصوصی ذیلی کمیٹی کے سامنے رکھ رہی ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر تیار کردہ خصوصی ڈوزیئر کمیٹی اراکین کو پیش کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کا جاری کردہ ڈوزیئر کمیٹی اراکین کرسٹوفر سمتھ، سوزان وائلڈ، ماریہ ایلویرا سالازار، فرنچ ہل، رچ میکورمیک، جان جیمز اور اماتا راڈیواگن کو پیش کیا جائے گا۔

Related Posts