پاکستانی اداکارہ مہر النسا کا لندن کی متنازع عبادت گاہ میں نکاح

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہر النسا کا نکاح لندن میں ہوا، فوٹو ایکسپریس

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مہر النساء اقبال کی شادی برطانیہ میں ایک سادہ مگر باوقار تقریب میں انجام پاگئی۔

ڈراما عشقیہ میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لینے والی اداکارہ مہر النسا کا نکاح لندن کی ایک متنازع عبادت گاہ میں انجام پایا۔

شادی کی مختصر مگر سادہ سی تقریب میں دلہن دلہا کے اہل خانہ اور دوستوں سمیت سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور بہو نیہا تاثیر بھی شریک ہوئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Media Spring Pk (@mediaspringpk)

مہر النسا کی شادی زکریا نامی نوجوان سے ہوئی ہے جو برطانیہ میں ہی مقیم ہیں۔ دونوں کی پسند کو اہل خانہ نے بھی قبولیت کا درجہ دیا۔

قبل ازیں مہر النسا نے اپنی مایوں اور مہندی کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور اب نکاح اور رخصتی کی تصاویر ان کی دوستوں نے وائرل کی ہے۔

تصاویر پر کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور مداحوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

لندن کی متنازع عبادتگاہ “مسجد فضل”

واضح رہے کہ اداکارہ مہر النسا کے نکاح کی تقریب کو ذرائع ابلاغ نے اس تفصیل کے ساتھ رپورٹ کیا ہے کہ یہ تقریب لندن کی سب سے پہلی مسجد مسجد فضل میں انجام پائی۔

دراصل لندن کی سب سے پہلی مسجد کہلائی جانے والی یہ عبادت گاہ جماعت احمدیہ کی ملکیت ہے اور یہ احمدیوں (قادیانیوں) کی عبادتگاہ ہے، پاکستانی قانون کے مطابق احمدی عبادتگاہ کو مسجد کہنا ممنوع ہے۔

وکی پیڈیا کے مطابق اس عبادتگاہ کی بنیاد احمدیوں کے خلیفہ ثانی مرزا بشیر الدین محمود نے رکھی تھی۔

Related Posts