ملتان / اسلام آباد :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کو بتا دیا ، اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے،یو این ابزرور کی گاڑی پر حملہ انتہائی تشویشناک بات ہے ،اگر امن عامہ قائم رکھنے والوں کو ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا جائیگا تو یہ سفارتی آداب اور طے شدہ عالمی قوانین کی انتہائی سنگین خلاف ورزی ہو گی جس کی فوری تحقیقات ہونی چاہئیں ۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یو این ابزرور کی موجودگی کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور سیز فائر معاہدوں کی خلاف ورزی سے اپنے ہیڈکوارٹر کو باخبر رکھنا ہوتا ہے ،اگر امن عامہ قائم رکھنے والوں کو ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا جائے گا تو یہ سفارتی آداب اور طے شدہ عالمی قوانین کی انتہائی سنگین خلاف ورزی ہو گی جس کی فوری تحقیقات ہونی چاہئیں ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بارہا اقوام متحدہ کو باور کرواتا چلا آیا ہے کہ بھارت سیز فائر معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کر کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس کے باعث پورے خطے کے امن و امان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جسکا انہیں فوری نوٹس لینا چاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان چاہتا ہے کہ خطے میں امن و امان برقرار رہے افغان امن عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان اس میں ایک سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔