پاکستانی کھلاڑی ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت سےمحروم

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کھلاڑی ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت سےمحروم
حکومت کی جانب سے این اوسی ملنے میں تاخیرکی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت سےمحروم رہ گئے۔

حکومت کی جانب سے این اوسی ملنے میں تاخیرکی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی  ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت سےمحروم رہ گئے۔

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 15 سے 22ستمبر تک انڈونیشیا میں کھیلی جانا تھی جو ورلڈ چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راﺅنڈ بھی تھا، جس کے باعث پاکستان ٹیبل ٹینس ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی  شرکت سےمحروم ہوگیا، قومی دستے میں آٹھ کھلاڑی اور دو آفیشلز شامل تھے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نےکھلاڑیوں کو ایک دن پہلے این او سی جاری کیا تھا تاہم بروقت این او سی نہ ملنے پر قومی کھلاڑی رواں سال دو عالمی ایونٹس میں حصہ لینے سے محروم رہے۔

اس حوالے سے ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شریک پلیئر پرنیا اقبال خان کا اپنے وڈیوپیغام میں کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کاشکریہ کہ ان کے ایکشن لینے کی وجہ سے ہمیں این او سی تو مل گیا لیکن یہ اجازت نامہ اتنی تاخیر سے ملا کہ ہم ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے اور آئندہ ورلڈ کپ سے بھی باہر ہو گئے.

انہوں نےکہا کہ ایسا ہمارے ساتھ پہلے بھی تین بار ہو چکا ہے،ہمیں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف سے این او سی نہیں ملتا جس کی وجہ سے ہم باہر جا کر نہیں کھیل پاتے، ہماری وزیر اعظم پاکستان سے گزارش ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے خلاف سخت ایکشن لیں کیونکہ وہ جان بوجھ کر ہمیں این او سی جاری نہیں کرتے ہیں۔ 

ٹیبل ٹینس فیڈریشنز میں اختلافات کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کو مسلسل عالمی مقابلوں میں شرکت سے محرومی کا سامنا ہے مگر حیرت انگیز طور پر اس کھیل سے تعلق رکھنے والے سابق انٹر نیشنل اور قومی کھلاڑی بھی اس معاملےپر خاموش ہیں۔

Related Posts