ون ڈے میں وائٹ واش کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کل جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی میں ٹکرائے گی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Women Cricket Team

ڈربن : پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز جمعہ 29 جنوری سے کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم ڈربن میں شروع ہوگی۔

یہ آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ویمنر کرکٹ ورلڈکپ کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی پہلی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی سیریزہوگی۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم اب تک جنوبی افریقہ میں آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکی ہے۔

ان آٹھ میں سے چھ مرتبہ پاکستان کی ٹیم میزبان جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئی، جہاں دو میں اسے کامیابی اور چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے سال 2019 میں اپنے آخری دورہ جنوبی افریقہ میں یہ دونوں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتے تھے۔

اس سیریز میں پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 192 رنز بناکر سب سے بہترین بیٹراور پانچ وکٹیں حاصل کرنے والی آلراؤنڈر عالیہ ریاض بہترین باؤلر رہیں تھیں۔

دونوں کرکٹرز نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں بھی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔عالیہ ریاض نے 136 اور ندا ڈار نے 124 رنز بنائے۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایک الگ فارمیٹ ہے، یہ ہمارے پاس اس ٹور پر کم بیک کرنے کا ایک اچھا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اسکواڈ میں اچھی کرکٹرز شامل ہیں جو کہ یہاں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

کپتان نے کہا کہ عالیہ ریاض اور ندا ڈار نے نہ صرف اپنی بیٹنگ کی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا بلکہ ان دونوں نے باؤلنگ میں بھی بہتر کھیل پیش کیا، ڈیانا بیگ کا یہ پہلا دورہ جنوبی افریقہ ہے اور اپنے پہلے ٹور پر ان کی کارکردگی نمایاں رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں انعم امین، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال جیسی باصلاحیت کرکٹرز شامل ہیں، انہیں امید ہے کہ یہ تینوں کرکٹرز ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کھیل پیش کریں گی۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ، قومی ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ، جنوبی افریقہ کیخلاف 158 رنز کی برتری

جویریہ خان نے کہا کہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں اچھا کھیل پیش کیا تاہم وہ بھی فتح حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں بیٹنگ آسان نہیں تاہم تین ایک روزہ میچوں میں کنڈیشنز سے آگاہی کے بعد ہم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مزید بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔