لاہور: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمن نے آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
ذرائع کے مطابق دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں بارش کے باعث ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع کیا گیا، میچ کی ایک اننگز کو 17 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
پاکستان ویمن نے قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، آئر لینڈ ویمن نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔
ندا ڈار نے 19 رنز جب کہ نشرہ سندھو نے 21 رنز دے کر 2،2 وکٹیں حاصل کی، ایمی ہنٹر نے 36 اور اورلا پرینڈرگسٹ نے 20 رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں پاکستان ویمن نے مطلوبہ ہدف 16 اوورز میں حاصل کرلیا۔
پاکستان ویمن نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے جس میں جویریہ خان نے سب سے زیادہ 35 اور ندا ڈار نے 28 رنز بنائے جب کہ عائشہ یوسف نے جارحانہ 25 رنز کی ناقابل شکست کھیل پیش کیا۔
مزید پڑھیں:شاہین آفریدی کو کرکٹ میں واپسی میں کتنا وقت لگے گا؟ پی سی بی نے بتادیا
سیریز کا تیسرا و فیصلہ کن میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا،ندا ڈار کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا۔