شاہین آفریدی کو کرکٹ میں واپسی میں کتنا وقت لگے گا؟ پی سی بی نے بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہین آفریدی کو کرکٹ میں واپسی میں کتنا وقت لگے گا؟ پی سی بی نے بتادیا
شاہین آفریدی کو کرکٹ میں واپسی میں کتنا وقت لگے گا؟ پی سی بی نے بتادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انگلینڈ کیخلاف فائنل میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم اب پی سی بی نے ان کی واپسی کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق شاہین کو دو ہفتے کے ری ہیب کی ہدایت جاری کی گئی ہے، فاسٹ بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیری بروک کا کیچ لیتے ہوئے گر پڑے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شاہین آفریدی کا پیر کی صبح ٹیم کی پاکستان روانگی سے قبل اسکین کرایا گیا، اسکین میں انجری کی کوئی نشاندہی نہیں ہوئی۔

جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ شاہین آفریدی کو انجری کا سامنا نہیں ہے، شاہین آفریدی بہتر محسوس کر رہے ہیں۔اسکین کا جائزہ پی سی بی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نصیب اللہ سومرو اور گھٹنے کے آسٹریلوی اسپیشلسٹ ڈاکٹر پیٹر ڈی ایلسنڈرو نے لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سپر اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ری ہیب وطن واپسی کے چند روز بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے

فاسٹ بولر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی دو ہفتے کے کامیاب ری ہیب سے مشروط ہو گی، ری ہیب مکمل ہونے پر میڈیکل اسٹاف شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کرے گا۔اس کے بعد کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

Related Posts