فاطمہ ثنا شیخ خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فاطمہ ثنا شیخ خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں
فاطمہ ثنا شیخ خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو فلم دنگل کی شوٹنگ کے دوران مرگی کا دورہ دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے فاطمہ ثناء شیخ نے اپنے چاہنے والوں کواپنی زندگی سے جڑی کئی چیزوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

مداحوں نے ان سے اس بیماری سے متعلق بہت سے سوالات کیے، انہوں نے مرگی کے ساتھ جدوجہد کی کہانی سنائی اور اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بیماری سے مجھے مزید کام کرنے کا عزم ملا کیونکہ اس سے مجھے آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔ اس نے میرے کام کے شوق کو متاثر نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا فلم ’دنگل‘ کی شوٹنگ کے دوران مجھے پہلی بار اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔ میں سیٹ پر بے ہوش ہو گئی اور جب میں بیدار ہوئی تو اسپتال میں تھی۔

مزید پڑھیں:جنت مرزا عمران خان کے گُن گانے لگیں، ویڈیو وائرل

فاطمہ ثنا نے بتایا کہ اب میں ورزش اور ادویات کی مدد سے اس مرض کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہوں،میرے لیے یہ ماننا مشکل تھا کہ میں مرگی جیسی بیماری میں مبتلا ہوں لیکن آہستہ آہستہ میں نے اس کے ساتھ رہنا سیکھ لیا ہے۔

Related Posts