انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak women cricket team
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے علیحدہ علیحدہ اسکواڈز کا اعلان کیا گیا۔

بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شریک قومی اسکواڈز میں 4،4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کائنات حفیظ اور رامین شمیم پہلی بار قومی خواتین ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں ،15 سالہ لیگ اسپنر عروب شاہ پہلی بار ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل جبکہ آل رائونڈر ندا ڈار کی دونوں اسکواڈز میں واپسی ہوگئی۔

15رکنی قومی ایک روزہ خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت بسمعہ معروف کریں گی دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثنا ،جویریہ خان، کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار اور عمیمہ سہیل ،رامین شمیم ،سدرہ امین اور سدرہ نواز بھی ایک روزہ اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔

ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں بسمعہ معروف (کپتان)، عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ اور عائشہ ظفر ،ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، ارم جاوید، جویریہ خان، ناہیدہ خان اور ندا ڈار ،عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال اور سدرہ نواز بھی 15 رکنی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں ۔

سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگا۔سیریز کے تمام میچز 9 سے 20 دسمبر تک کنرارا اوول میں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں شامل 3 ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بنگلادیش سمیت کوئی بھی سیریز نیوٹرل مقام پر نہ کھیلنے کا اعلان

8 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا مقابلہ دوسرے نمبر پر موجود انگلینڈ کی ٹیم سے ہے۔پاکستان ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کو شکست دے کر نیوزی لینڈ میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2021 میں براہ راست رسائی حاصل کرسکتا ہے۔

آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں اب تک 15 میچز میں پاکستان 7 میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ1 میچ برابر کرچکا ہے جبکہ 7 میچوں میں قومی خواتین ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔آئندہ سال مکمل ہونے والی چمپئن شپ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر چار بہترین ٹیموں کو ورلڈکپ میں براہ راست رسائی ملے گی۔

عروج ممتاز، چیئر آف ویمنز سلیکشن کمیٹی نے کہاکہ قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کار کردگی کا جائزہ لینے کے بعد اسکواڈز کو حتمی شکل دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کبھی بھی آسان نہیں ہوتی اور اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم تیارکی گئی ہے۔

عروج ممتاز نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے پول میں اضافے کے سبب ٹیم سلیکشن میں وقت لگا، انہوں نے کہا کہ کئی کھلاڑیوں کو پہلی بار اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم ،آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ میں بہتر کار کردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

Related Posts