ابوظہبی میں 5ویں ایشیائی جوجٹسو چیمپین شپ، کانسی کے 8تمغے پاکستان کے نام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ابوظہبی میں 5ویں ایشیائی جوجٹسو چیمپین شپ، کانسی کے 8تمغے پاکستان کے نام
ابوظہبی میں 5ویں ایشیائی جوجٹسو چیمپین شپ، کانسی کے 8تمغے پاکستان کے نام

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں رواں ماہ 13 ستمبر سے شروع کی گئی 5ویں ایشیائی جوجٹسو چیمپین شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے کانسی کے 8 تمغے اپنے نام کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑی ابوہریرہ، محمد علی راشد، اسراء وسیم خان، دلاور خان، فاطمہ خان، کائنات عارف اور ضیاد منیر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ڈبلز شو ویمن او اور مکسڈ ڈبل ڈو او سسٹم میں برونز کے 8 میڈلز جیت لیے۔

بین الاقوامی میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 18 ممالک سے کل 468 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے پاکستان پیچھے رہ گیا۔ پاکستان کے صرف 8 ہی کھلاڑی میدان میں اترنے میں کامیاب ہوئے اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

گزشتہ 2 سال سے پاکستان نے کورونا کی روک تھام کیلئے تمام تر انڈور گیمز پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ دیگر ممالک کے شرکاء عالمی میگا ایونٹ میں شریک ہونے کیلئے مسلسل تربیتی مشقوں میں شریک رہے، پھر بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے اہم کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی کھلاڑی محمد عمار اور ابوہریرہ نے شو مین کیٹگری میں دلاور خان سن اور محمد علی راشد کے ہمراہ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ جوڑی کے زمرے میں انہوں نے ایک اور کانسی کا تمغہ بھی جیت لیا۔ اسراء وسیم اور کائنات عارف بھی کامیاب رہیں۔

دونوں خواتین کھلاڑیوں نے جوڑی خواتین کے ساتھ ساتھ شو ویمن کیٹگری میں بھی کانسی کا تمغہ پاکستان کے نام کیا۔ ابوہریرہ اور کائنات عارف نے شو مکسڈ میں دلاور خان اور اسراء وسیم کے ہمراہ کانسی کا تمغہ جیت کر جوڑی مکسڈ کیٹگری میں بھی کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا انڈین ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان

Related Posts