سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں۔ بابراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہہ ملکی سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ، سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی بھرپور ٹریننگ

کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں، آسٹریلیا میں بھی بال باؤنس ہوتا ہے اور یہاں بھی ہوتا ہے، اس سیریز سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی اچھی تیار ہوگی۔

انگلینڈ کے ساتھ کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ہم نے مختلف کمبی نیشن آزمائے، ہمیں اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا، اس سیریز میں ہماری کوشش ہوگی کہ ان کھلاڑیوں کو آزمائیں جنہیں ورلڈکپ میں کھلانا ہے۔

واضح رہے کہ سہہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ کل پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح 7 بجے شروع ہوگا۔

Related Posts