پاکستان امن کیلئے جان دینے والے بہادر سپاہیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COAS visits troops at LoC, reiterates pledge to stand by Kashmiri brethren

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائے جانے والے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک امن کیلئے جان دینے والے  بہادر سپاہیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایس پی آر کے ذریعے اپنے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اقوامِ متحدہ کے عالمی چارٹر کے تحت دنیا بھر میں امن کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے جبکہ آج کا دن وطنِ عزیز کے ان سپاہیوں کے نام ہے جنہوں نے قیامِ امن کیلئے جان کی قربانی سے بھی دریغ نہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت جاری ہے اور امن کے لیے خدمتِ انسانیت میں مصروف سپاہی انتھک محنت کر رہے ہیں۔ پاکستان امن کیلئے جوش و جذبہ رکھنے والے قومی سپاہیوں کی خدمات کبھی نہیں بھولے گا جو دنیا بھر میں امن کیلئے آج بھی کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وطنِ عزیز پاکستان سمیت دُنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جبکہ رواں سال امن و امان کیلئے خواتین کے کردار کو عالمی دن کا موضوع بنایا گیا ہے۔

امن مشنز کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے خصوصی پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ آج ہم خواتین، امن اور سلامتی پر منظور کردہ قرارداد کی 20ویں سالگرہ منا رہے ہیں جبکہ ہمیں امن وسلامتی کے تمام پہلوؤں میں خواتین کی مساوی نمائندگی کے لیے مزید اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  دُنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کے امن مشنز کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Related Posts