نظامِ شمسی کا جہنم کہلانے والا سیارہ، ناسا نے عوام کو زہرہ کی سیر کی دعوت دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نظامِ شمسی کا جہنم کہلانے والا سیارہ، ناسا نے عوام کو زہرہ کی سیر کی دعوت دے دی
نظامِ شمسی کا جہنم کہلانے والا سیارہ، ناسا نے عوام کو زہرہ کی سیر کی دعوت دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے عوام کو نظامِ شمسی کا جہنم کہلانے والے سیارے زہرہ کی سیر کی دعوت دے دی جبکہ زہرہ ہمارے سورج سے 10 کروڑ 84 لاکھ کلومیٹر دور ہے۔

زمینی وقت کے مطابق زہرہ سورج کے گرد اپنا ایک چکر تقریباً 225 روز میں مکمل کرتا ہے جبکہ اس سیارے کا نام محبت کی دیوی زہرہ کے نام پر رکھا گیا ہے جس کا تعلق روم سے ہے۔ رومی عوام قدیم زمانے میں مختلف خداؤں کی عبادت کیا کرتے تھے جن میں بہت سے دیوی اور دیوتا شامل تھے۔ زہرہ محبت کی ایسی ہی ایک دیوی کا نام ہے۔

چاند کے بعد اگر رات کے وقت ہم کسی روشن ترین جسم کی بات کرسکتے ہیں تو وہ زہرہ ہے جس کی روشنی سے زمین پر ایک سایہ بھی بن سکتا ہے۔ عام طور پر اس کا نظارہ غروبِ آفتاب کے بعد یا طلوعِ آفتاب سے قبل کیاجاسکتا ہے تاہم شدید گرمی اور سلفیورک ایسڈ کے بادلوں سے ہونے والی تیزابی بارش کے باعث اسے جہنم قرار دیاجاتا ہے۔

زہرہ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ ہم جہنم کی سیر کرنے والے ہیں۔ کیا آپ اس چیلنج کیلئے تیار ہیں؟ زہرہ ایک شدید قسم کا ماحول رکھتا ہے اور ہم عوام سے درخواست کر رہے ہیں کہ اس کی سیر میں ہماری مدد کریں۔

ناسا نے کہا کہ عوام کو ہمارا چیلنج ہے کہ ایک ایسا سینسر بنائیں جو زہرہ پر مستقبل میں ممکنہ طور پر جانے والے خلائی جہاز یا روور کو مدد دے سکے تاکہ ہم قریب سے زہرہ کی سطح کا مشاہدہ کریں۔ اگر آپ ایسا کوئی سینسر بنانے میں کامیاب ہوجائیں اور  مقابلے میں اول نمبر پر آجائیں تو اس کا انعام 15 ہزار ڈالر رکھا گیا ہے۔ 

Related Posts