پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔وزیرِ اعظم
پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: وزیرِ اعظم عمران خان افغانستان میں موجود ہیں جہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ روابط  مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ طاقت سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا ۔بدقسمتی سے افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

افغان صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن چاہتے ہیں اور پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے معاونت بھی فراہم کی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے بھی متاثر ہوئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں تشویش ہے کہ افغان امن عمل مذاکرات کے بعد تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ پاکستان اس تشدد میں کمی لانے کیلئے اپنا کردار نبھانے کیلئے تیار ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کابل اور اسلام آباد کے مابین روابط برقرار رہیں۔ افغانستان میں قیامِ امن خطے میں امن کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات تاریخی ہیں۔ افغانستان کے بعد سب سے زیادہ آپ کے ملک میں امن کی خواہش پاکستان کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کیلئے روابط میں اضافہ کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کا فیصلہ، افغان طالبان کا خیرمقدم

Related Posts