ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ میچ آج کھیلے گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ میچ آج کھیلے گی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ میچ آج کھیلے گی

قومی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنا دوسرا میچ آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جس میں کپتانی کے فرائض بابر اعظم سرانجام دیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے اپنے نئے ہدف کے طور پر پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑ کر جانے والی نیوزی لینڈ ٹیم پر اپنی توجہ مرکوز کر لی۔ دونوں ٹیمیں آج 26 اکتوبر کو شام 7 بجے شارجہ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی

ٹیم نے شاندار آغاز کیا، مگر سفر ابھی شروع ہوا ہے، چیئر مین پی سی بی

قبل ازیں 17 ستمبر کے روز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم یکطرفہ طور پر سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر دورۂ پاکستان اچانک ختم کرنے کا اعلان کرکے وطن واپس روانہ ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ نے بھی دورۂ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے میچز کی سیریز گزشتہ ماہ ملتوی کردی گئی۔ لاہور میں دونوں ٹیمیں 3 ون ڈے جبکہ راولپنڈی میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز نہیں کھیل سکیں جس پر شائقینِ کرکٹ میں مایوسی پھیل گئی۔

شائقینِ کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں کسی ٹیم کو ہارتے دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ نیوزی لینڈ ٹیم ہوسکتی ہے جس کا دورۂ پاکستان ملتوی ہونے کے باعث سیکیورٹی کے نام پر نئے مسائل کھڑے ہوئے۔ 

 

Related Posts