ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان کا نمیبیا کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، نمیبیا کیخلاف پاکستان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، نمیبیا کیخلاف پاکستان کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

ابو ظہبی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 کے میچ میں قومی ٹیم پاکستان کی جانب سے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیاہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کر نمیبیا کے خلاف پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ قومی ٹیم نے چوتھے میچ میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی۔

یادرہے کہ پاکستان گروپ 2 میں مسلسل 3 میچز میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، جبکہ نمیبیا 2 میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں اچھی کرکٹ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ میں ریلیکس ہوئے اور حریف کو ذرا بھی مارجن دیا تو وہ آپ سے میچ لے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے بعد بھارتی ٹیم افغانستان سے بھی ہارجائے گی۔شعیب اختر

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ان کا عزم ایک ایسی مضبوط ٹیم کھڑی کرنا ہے جو پاکستان کا نام روشن کرے۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

Related Posts