آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج ہوگا

ماؤنٹ منگنوئی: پاکستان اور بھارت کے مابین 12ویں آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا اہم کرکٹ میچ آج ہوگا جس کیلئے دونوں ٹیموں نے خوب پریکٹس کی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تاریخی شہر ماؤنٹ منگنوئی میں طویل عرصے کے بعد پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ کے دوران ریویو سسٹم پہلی بار استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پنڈی ٹیسٹ، پاکستان نے 476 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئرکر دی

بھارتی اسٹار کرکٹر سمرتی مندھنا گزشتہ اتوار کے روز وارم میچ میں چوٹ لگنے کے باعث انجری کا شکار ہو کر ان فٹ ہوگئی تھیں جنہیں طبی امداد مہیا کی گئی اور آج کے کرکٹ میچ میں ٹیم کو دستیاب ہونگی۔

پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم اب تک 10 ایک روزہ میچ کھیل کر سب کے سب جیت چکی ہے جس کے باعث ویمن ٹیم کا مورال بے حد بلند ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ویمن ٹیم نے بھارت سے صرف 1 ٹی 20 میچ جیتا ہے۔

ہمسایہ ممالک پاکستان اور بھارت دونوں میں ویمن کرکٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی۔ 1970 میں کرکٹ کا آغاز کرنے والی بھارتی ٹیم ہو یا 90 کی دہائی سے کھیلنا شروع کرنے والی پاکستانی لڑکیاں، دونوں کے میچز میں شائقین کی تعداد کم ہی رہتی ہے۔

گزشتہ 2 سال میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئی ہیں۔ تماشائیوں کی تعداد پر تشویش اپنی جگہ، تاہم اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے مقابلے میں روایتی جوش و خروش کی کمی نہیں ہوگی۔ 

Related Posts