ورلڈ کپ2023: پاکستان کا نیدرلینڈز کوجیت کیلئے 287 رنز کا ہدف

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ2023: پاکستان کا نیدرلینڈز کوجیت کیلئے 287 رنز کا ہدف
ورلڈ کپ2023: پاکستان کا نیدرلینڈز کوجیت کیلئے 287 رنز کا ہدف

حیدرآباد: پاکستان نے نیدرلینڈز کو ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کے شہر حیدرآباد میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 286 رنز بنا ئے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، جبکہ نیدر لینڈز کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے سعودشکیل اور محمد رضوان 68، 68 رنز کے ساتھ نمایاں بلے بازوں میں رہے۔

اوپنر فخر زمان ایک بار ناکام ثابت ہوئے اور صرف 12 رنز بنا کراپنی وکٹ گنوا بیٹھے، امام الحق بھی 15 رنز بنا کر چلتے بنے

کپتان بابر اعظم 5 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد 9 رنز بناسکے، محمد نواز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، شاداب خان 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لاڈے نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیدرلینڈز کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان کے خلاف میچز کھیلے ہوئے ہیں یہ تجربہ کام میں لائیں گے اور کم اسکور پر آؤٹ کرنیکی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں:بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستانی صحافیوں کو اب تک ویزے جاری نہیں ہوسکے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان با بر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں فخر اور امام اوپننگ کریں گے۔ آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور 290 سے زائد اسکور کرکے اچھا ہدف دینے کی کوشش ہوگی۔

Related Posts