ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan to take on India in T20 World Cup blockbuster

دبئی: پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں آج اپنے حریف بھارت سے مقابلہ کرے گا، پوری قوم کی نظریں قومی ٹیم کی طرف لگ گئیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ بھارت کے کپتان ویرات کوہلی اور پاکستان کے قائدبابر اعظم دونوں نے جیت کا عزم کیا ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کاکہنا ہے کہ قومی ٹیم ماضی میں بھارت کے خلاف عالمی ایونٹس کے ریکارڈ کو بھول کر نئے جوش اور ولولے کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ماضی میں کیا ہوا اس پر توجہ مرکوز نہیں کر رہے ہیںبلکہ آگے کیا ہوگااس کے منتظر ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان نے اعتراف کیا کہ یہ شدت سے بھرپور میچ ہوگا ، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ جوش سے بھرا ہوتا ہے لہٰذا ہمیں کھیل کے تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔ہم میچ کے دن اپنی صلاحیت اور اعتماد کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہم بہتر نتائج حاصل کر سکیں۔

مزید پڑھیں:

موقع موقع!!! پاک بھارت میچ سے قبل سوشل میڈیا پر بڑا ٹاکرا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انگلینڈ ویسٹ انڈیز کو ہراکرسپر 12 راؤنڈ کے میچ میں باآسانی کامیاب

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

کپتان بابراعظم نے بتایاکہ وزیر اعظم نے ہماری روانگی سے پہلے ہم سے ملاقات کی اور 1992 کی جیت کے اپنے تجربات شیئر کیے اور ہمیں کہا کہ بھارت کے خلاف جارحانہ اور نڈر کرکٹ کھیلیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ان کی ٹیم کا ناقابل تسخیر رہنے کاریکارڈ ہے لیکن انہیں سابقہ ریکارڈ کے بجائے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی ٹیم پر قابو پانے کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہوگی۔

Related Posts