بھارتی ہتھکنڈے ناکام، پاکستان فروری 2020تک گرے لسٹ میں رہے گا، ایف اے ٹی ایف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی ہتھکنڈےناکام، پاکستان فروری2020تک گرےلسٹ میں رہے،ایف اے ٹی ایف
بھارتی ہتھکنڈےناکام، پاکستان فروری2020تک گرےلسٹ میں رہے،ایف اے ٹی ایف

پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کے بھارتی ہتھکنڈے ناکام ہوگئے،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی کارکردگی پراظہاراطمینان کرتےہوئے فروری 2020 تک پاکستان کوگرے لسٹ میں رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ختم ہوگیا جس کے بعد ایف اے ٹی ایف کے صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے مثبت اقدامات کیے ہیں،فروری 2020 تک پاکستان گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر ایف اے ٹی ایف نے بتایا کہ پاکستان نے 27 میں سے 5 سفارشات پر مکمل طور پر عمل کیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے تاہم کچھ سفارشات پر جزوی کام ہوا ہے جس میں بہتری کی گنجائش ہے لیکن چند ایک سفارشات پر پر کوئی پیشرفت نہ ہونے پر تشویش ہے تاہم پاکستان کی نیک نیتی، اہداف کے حصول میں کوششیں اور عزائم کو دیکھتے ہوئے مزید وقت دیا۔

ٹاسک فورس کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ‘ایف اے ٹی ایف پاکستان پر زور دیتا ہے کہ وہ فروری 2020 تک اپنے مکمل ایکشن پلان کو تیزی سے پورا کرے۔

واضح رہےکہ ایف اے ٹی ایف کے جائزہ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں پاکستان کے 5 رکنی وفدنے شرکت کی، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نےپاکستان کا بھرپور مقدمہ لڑا۔

خیال رہے کہ پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے سے روکنے کیلئے 3 ووٹ درکار تھے۔ ملائیشیا، چین اور ترکی نے پاکستان کی حمایت کردی ہے جس سے پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کیا جاسکا، تاہم پاکستان کو پراسیکیوشن سسٹم میں بہتری سمیت 4 اہداف حاصل کرنا ہونگے۔

بھارت بلیک لسٹ نہ کرنے پر پاکستان کو سخت وارننگ دینے کی کوششیں کر رہا تھا،تاہم ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل نہ کرنے اور دیگر اقدامات پر عملدرآمد کے لیے مزید مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts