صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

National-Assembly
National-Assembly

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج قومی اسمبلی اجلاس وفاقی دارالحکومت میں طلب کیا ہے، اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی وزراء شرکت کریں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کا وقت آج سہ پہر 4 بجے رکھا گیا ہے جس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکینِ پارلیمنٹ ملکی معاملات پر اظہارِ خیال کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے  قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس4 دسمبرکوبلانے کے لیے سمری ایوان صدرارسال کر دی گئی ، یہ سمری وزارت پارلیمانی امور نے ارسال کی۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم امور پر قانون سازی ہو گی۔

 ممکنہ طور پر اپوزیشن مہنگائی اور گراں فروشوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر عوامی مسائل اٹھائے گی جبکہ حکومتی وزراء کی طرف سے ملکی معاملات پر مؤقف پیش کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کے لیے 3 وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی۔

سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 2 روز قبل تشکیل دی گئی کمیٹی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف توسیع : حکومت نے قانون سازی کے لیے  کمیٹی بنا دی

Related Posts