اسلام آباد: پاکستان ہاکی ٹیم 6 برسوں کے بعد ملائیشیا میں ہونے والے ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔
ایک انٹرویومیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کو پاکستان ہاکی کی بہتری کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اس وقت اولین ترجیح یہی ہے کہ عالمی باڈیز کے ساتھ تعلقات کو بہتر کیا جا ئے۔
انہوں نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ساتھ ساتھ ایشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بھی رابطوں میں ہیں، ان باڈیز کے ساتھ تعلقات کا بہتر ہونا بہت ضروری ہے۔
آصف باجوہ کاکہناتھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے 2014 کے بعدسےمختلف وجوہات کی بنا پر ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی تھی اور پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملائیشین ہاکی فیڈریشن کواپنی عدم دستیابی کےحوالے سے آگاہ بھی کیاتھا جس کے بعد ان کےساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اب ملائیشین ہاکی کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ روابط ہیں اور ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی دعوت ملنا اور پھر اس ایونٹ میں ہماراشرکت کرنا پہلا ا قدم ہے جس سے پاکستان ہاکی میں بہتر ی آئے گی اور یہ شرکت سنگ میل ثابت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ثابت کرے پاکستان محفوظ ملک نہیں، نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلیں گے، احسان مانی