پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan to face New Zealand in the fifth T20 today
ONLINE

ویلنگٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آج ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ پہلے ہی 3-1 کی برتری کے ساتھ سیریز اپنے نام کر چکا ہے تاہم پاکستان کی ٹیم آخری میچ جیت کر سیریز کا اختتام مثبت انداز میں کرنے کی کوشش کرے گی۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے منگل کے روز ویلنگٹن میں بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔بولنگ کوچ اظہر محمود نے تسلیم کیا کہ ٹیم کا بولنگ یونٹ متوقع کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی وکٹوں پر باؤنس اور پیس کو ایک چیلنج قرار دیا۔

انہوں نے حارث رؤف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ٹیم میں ممکنہ تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپ مین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، مچ ہے (وکٹ کیپر)، مائیکل بریسویل (کپتان)، زیکری فولکس، ایش سوڈی، جیکب ڈفی، وِل او رورک شامل ہونگے۔

پاکستان کی ٹیم محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، عرفان خان،عثمان خان، شاداب خان، خوشدل شاہ، عبدالصمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد علی، حارث رؤف، عباس آفریدی، ابرار احمدپر مشتمل ہوگی۔

Related Posts