پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کے 63 ویں اجلاس کیلئے صدر منتخب ہو گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UN narcotics
پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کے 63 ویں اجلاس کیلئے صدر منتخب ہو گیا

اسلام آباد: پاکستان اقوام متحدہ کے کمیشن برائے منشیات کے 63 ویں اجلاس کے لیے صدر منتخب ہو گیا۔

دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ویانا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منصور احمد خان کو سال 2020 میں 63 ویں اجلاس کے لئے سی این ڈی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے پاکستان کو ووٹ دینا پاکستان کے منشیات کے مسئلے پر عالمی پالیسی میں اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ویانا میں اقوام متحدہ کمیشن برائے منشیات اور جرائم کی گورننگ باڈی ہے، منشیات کے کنٹرول کے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقوام متحدہ کے نظام میں پالیسی بنانے کا مرکزی ادارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکنیت کا بھی اہل نہیں۔پاکستان

دفتر خارجہ نے کہاکہ مئی 2019 میں پاکستان کو یکم جنوری 2020 سے چار سال کی مدت کے لئے کمیشن کے ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قیام کے بعد سے چار دہائیوں تک کمیشن میں خدمات انجام دی ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان بحیثیت صدر منشیات سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت اور تعاون کے ذریعے کمیشن کی سربراہی کرے گا۔

Related Posts