اسٹاک مارکیٹ، 100 انڈیکس میں 345 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 345 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 47 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

پی ایس ایکس میں منگل کے روز کاروبار کا آغاز معمول کے مطابق ہوا تاہم کچھ ہی دیر میں پوائنٹس میں مثبت اشارے ملنے ہو شروع ہو گئے جو دن کے اختتام تک جاری رہے اس طرح 100 انڈیکس 47 ہزار 258 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ روز ہونے والا نقصان آج مٹ گیا۔

افغان طالبان کی جانب سے سرکاری عہدیداروں کے لیے عام معافی کے اعلان اور ملک چھوڑ کر جانے والوں کے لیے بغیر رکاوٹ کے یقین دہانی پر عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں استحکام آگیا ہے۔

اس کے علاوہ سرمایہ کاروں نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی اور گیس کی سبسڈی میں اضافے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

دن کا آغاز تیزی سے شروع ہوا جو پورے سیشن کے دوران جاری رہا اور دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 345.66 پوائنٹس یعنی 0.74 فیصد اضافے کے ساتھ 47 ہزار 258 اعشاریہ 45 پوائنٹس پر بند ہوا۔

سارے دن میں کاروبار کے دوران 246 ملین شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روز 251 ملین شیئر کے سودے ہوئے تھے۔ دن کے دوران فروخت ہونے والے حصص کی مالیت 11.5 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ میں 461 کمپنیوں کے حصص کی فروخت ہوئی۔ 332 کمپنیوں کے حصص کی قیمت خرید میں اضافہ جبکہ 110 کمپنیوں کے حصص کی قیمت خرید میں کمی ریکارڈ کی گئی ، اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔

Related Posts