پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کو41ارب55کروڑسے زائد کا نقصان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کو41ارب55کروڑسے زائد کا نقصان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کو41ارب55کروڑسے زائد کا نقصان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو اتار چڑھاوٗکا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس353.52پوائنٹس کی کمی سے40187.18پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

67.36فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو41ارب55کروڑ38لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔البتہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 12لاکھ 90ہزار حصص زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100 انڈیکس40595پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں کورونا وائرس متاثرین کے کیسز بڑھنے اور لاک ڈاون خدشات کے پیش نظر مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس40133 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا بعد میں معمولی ریکوری بھی آئی لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس353.52پوائنٹس کی کمی سے40187.18پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای 30اانڈیکس 153.34پوائنٹس کی کمی سے16903.30پوائنٹس اور157.66پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس28273.86پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

گذشتہ روز مجموعی طور پر 390کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے107کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ258میں کمی اور 17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts