پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت 14ارب95کروڑبڑھ گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت 14ارب95کروڑبڑھ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاری مالیت 14ارب95کروڑبڑھ گئی

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سال 2020کے آخری کاروبار ی سیشن کے دوران تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس60.62پوائنٹس کے اضافے سے 43755.38پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

جبکہ49.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 14ارب95کروڑ90لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 26.81فیصد زائد رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوااورسیمنٹ،آئل اینڈ گیساور بینکنگ شعبے میں حصص خریداری کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 43891پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 43800اور43900کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس60.62پوائنٹس کے اضافے سے 43755.38 پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 40.27پوائنٹس کے اضافے سے18180پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس45.81پوائنٹس کے اضافے سے30779.70پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر417کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 207کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 193میں کمی اور17میں استحکام رہا۔

تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 80کھرب20ارب40کروڑ44لاکھ روپے سے بڑھ کر80کھرب35ارب36کروڑ34لاکھ روپے ہوگئی۔
حصص کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 500روپے کے اضافے سے14ہزارروپے اورمری بریوری25.64روپے کے اضافے سے627.42روپے ہوگئی۔

Related Posts