اسٹاک مارکیٹ میں 293 پوائنٹس کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،مارکیٹ میں 293 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی،مارکیٹ میں 293 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز (بدھ) کے دوران بھی مندی کی صورتحال رہی، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ 293 پوائنٹس کمی سے 44 ہزار 373 پوائنٹس کے لیول پر آگئی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید 16 پیسے مہنگا ہوگیا، ڈیلرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امپورٹ بل کی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی مانگ میں اضافے سے روپے کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی۔ رواں مالی سال کے آغاز سے ڈالر 5 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز ہوا اس کے باوجود سرمایہ کاروں نے بعد ازاں منافع کے حصول کو ترجیح دی جس سے شیئرز کی فروخت کا رحجان بڑھ گیا۔

دوسری جانب مرکزی حکومت کے کل قرضوں میں اگست 2020 سے رواں برس اگست کے ماہ تک 11.5 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ جبکہ بیرونی قرض (روپے کے لحاظ سے 22-2021)کے پہلے دو ماہ میں 8 فیصد تک بڑھا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی حکومت کے کل قرضوں کے بارے میں تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بیرونی قرضوں میں بھی ایک سال کے عرصے 1300 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ مقامی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے۔

تاہم مرکزی حکومت کے گھریلو قرضے میں جولائی سے اگست کی مدت میں 70 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ گھریلو قرضہ جون میں 26 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر اگست میں 26 ہزار 335 ارب روپے تک ہوگیا۔

10 ماہ میں پہلی مرتبہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ مرکزی حکومت کے کل قرضے اگست میں 99 ارب روپے یعنی 0.2 فیصد کم ہوئے ہیں۔حکومت کے کل قرضوں میں ایک برس کے دوران 41 کھرب 11 ارب روپے کا اضافہ ہوا کیونکہ یہ اگست میں 39 ہزار 771 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ اگست 2020 میں یہ 35 ہزار 659 ارب روپے تھا۔

حکومت کی جانب سے جارحانہ قرضوں کے ساتھ بیرونی قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن اس کی ایک اہم وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری ہے۔ڈالر کے مقابلے میں 7 مئی سے روپے کی قدر 11.5 فیصد سے زیادہ گر گئی ہے۔

Related Posts