بازار حصص میں پھر مندی، 215 پوائنٹس کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 215 پوائنٹس کی کمی سے 45491 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں 12 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 68 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 38 ارب روپے کم ہوکر 6767 ارب روپے ہے۔

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق کاروباری اداروں کے بزنس کانفیڈنس سے متعلق حالیہ سروے میں اکثر کاروباری اداروں نے ملکی سمت پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔

گیلپ پاکستان کا  پانچ سو سے زائد کاروباری اداروں کی رائے پر مبنی بزنس کانفیڈنس انڈیکس جاری، سروے میں 90 فیصد کاروباری اداروں نے ملکی سمت کو غلط قرار دیا جبکہ 66 فیصد نے کاروباری حالات خراب ہونے کا شکوہ کیا۔

سروے نتائج کے مطابق 61 فیصد تاجر مستقبل میں معاشی حالات میں بہتری سے بھی مایوس نظر آئے البتہ 38 فیصد نے پُرامید ہونے کا اظہار کیا۔

سروے میں مسائل سے متعلق سوال پر 45 فیصد تاجروں نے مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ قرار دیا جبکہ 16 فیصد نے کرنسی کی قدر میں کمی اور 7 فیصد سے کم نے حکومت سے روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

72 فیصد کاروباری اداروں نے پاکستان کے ممکنہ ڈیفالٹ کی خبروں پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے بہتری کیلئے اقدامات کرنے مطالبہ کیا۔

 

Related Posts