یوم دفاع کل، مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں ہوگی

ملک بھر میں یوم دفاع و شہدائے پاکستان کل قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ یوم دفاع کی خصوصی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوگی۔

یوم دفاع پاکستان قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے، اس دن پاکستان کی افواج نے ازلی دشمن بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔ یوم دفاع کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سفاک شوہر نے سر راہ بیوی کو قتل کردیا، پانچ سالہ بیٹے کی آہ و بکا سے ہر شخص اشکبار

یوم دفاع کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوگی جس سے آرمی چیف خطاب کرینگے۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں شہداء کے اہل خانہ اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔

یوم دفاع کے حوالے سے نیول، ائیر بیسز اور چھاؤنیوں میں بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ نیول، ائیر بیسز اور چھاؤنیوں میں دفاعی ساز وسامان کی نمائش مرکز نگاہ ہوگی۔