پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس میں 82.96پوائنٹس کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس میں 82.96پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس میں 82.96پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47400پوائنٹس سے گھٹ کر47300 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم83کھرب روپے سے گھٹ کر 82کھرب روپے پر آگیا،کاروباری مندی کے سبب 65.61فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبا ر کا آغاز مثبت ہوا تاہم منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دباؤ کے سبب انڈیکس 47200پوائنٹس کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 82.96پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس47429.12پوائنٹس سے گھٹ کر 47346.16پوائنٹس ہو گیا۔

اسی طرح12.05پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 19016.89پوائنٹس سے کم ہو کر 19004.84پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32555.72پوائنٹس سے کم ہو کر 32466.41پوائنٹس پر آگیا۔

کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 22ارب81کروڑ46لاکھ7ہزار225روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب16ارب 97کروڑ20لاکھ45ہزار894روپے سے کم ہو کر 82کھرب94ارب15کروڑ74لاکھ38ہزار669روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو17ارب روپے مالیت کے 54کروڑ13لاکھ 7ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 15ارب روپے مالیت کے 49کروڑ45لاکھ 32ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر413کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 125کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ،271میں کمی اور17کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ حیسکول پیٹرول 4کروڑ98لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ88لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ99لاکھ،پی آئی اے 2کروڑ51لاکھ اور غنی گلوبل 1کروڑ91لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں 39.99روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1419.99روپے ہو گئی۔

Related Posts