بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Squad for Bangladesh Series Announced
FILE PHOTO

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

متعدد شیڈول تبدیلیوں اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) سے مشاورت کے بعد یہ دورہ اب 27 مئی سے شروع ہوگا۔

سلیکشن کمیٹی نے 16 رکنی اسکواڈ منتخب کیا ہے جس میں سلمان علی آغا کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

اسکواڈ کا انتخاب جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10) میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جو 25 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔ یہ سیریز ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی بطور کوچ پہلی ذمہ داری بھی ہو گی۔

May be an image of ‎1 person, playing hockey and ‎text that says '‎PAKISTAN BANGLADESH SERIES SQUAD FOR ONE NATION DN ONE PASSION Squad (گیتان) علیآنا(کپتان) شادابخان(نائبکپتان) شاواب علیآفا سلمان Salman Ali Agha Agha(c) (c) ابراراحم Shadab Khan (vc) نیماشرف Abrar Ahmed فحرزمان Faheem Ashraf حارشرؤف Fakhar Zaman حسنعلی Haris Rauf حسننواز Hasan Ali حسین_طلعت Hassan Nawaz خوشدلشاہ Hussain Talat محمدعرفانخان Khushdil Shah Muhammad Irfan Khan محمدحارث(وکرٹ_گیپر) محُدسہمجویر Mohammad Haris (wk) نسیمشاہ Mohammad Wasim Jnr Naseem Shah صاحجرزاد،فرحان(وکٹکھر) حان(وکٹکیور) صائم_ایوب Sahibzada Farhan (wk) Saim Ayub rCL EPSI Salman Ali Agha Captain‎'‎‎

سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، خوشدل شاہ، حسن نواز، محمد عرفان خان، صائم ایوب، فہیم اشرف، فخر زمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد، حسین طلعت پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

یہ تین میچوں پر مشتمل سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس کا آغاز 27 مئی کو ہوگا اور اختتام 31 مئی کو ہوگا۔

اس سیریز کا اصل منصوبہ پانچ میچز پر مشتمل تھا، جن میں سے چند میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے تاکہ وہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جا سکے۔

لاجسٹک اور سیکورٹی مسائل کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کی گئی۔ حتمی شیڈول پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور بی سی بی حکام کے درمیان ملاقات کے بعد طے پایا۔

Related Posts