قابض طاقت اسرائیل جنیوا کنونشن کا احترام کرے، پاکستان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بطور قابض طاقت اسرائیل کو چوتھے جنیوا کنونشن کا احترام کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے اقدامات کرنا چاہئیں۔

فلسطینیوں کے انسانی حقوق کی حقیقی ترجمانی۔۔ کیا ہم نئے چیلنجز اور تدارک کیلئے تیار ہیں؟

ترجمان نے مزید کہا کہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے تاشقند میں ای سی او اجلاس میں شرکت کی اور غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین حل کرنے پر زور دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے نا قابل تنسیخ حق خود ارادیت کا احترام کرے۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اس ہفتے کے شروع میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈوگرا راج اور آر ایس ایس کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام ہوا، جس کے ذمے داروں کو سزا ملنی چاہئے۔

Related Posts